current location : Lyricf.com
/
Songs
/
تمہیں دلگی بھول جانی پڑے گی [Tumhen Dillagi Bhool Jaani Padegi] lyrics
تمہیں دلگی بھول جانی پڑے گی [Tumhen Dillagi Bhool Jaani Padegi] lyrics
turnover time:2025-01-08 10:45:50
تمہیں دلگی بھول جانی پڑے گی [Tumhen Dillagi Bhool Jaani Padegi] lyrics

تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی

محبت کی راہوں میں آ کر تو دیکھو

تڑپنے سے میرے نہ پھر تم ہنسو گے

کبھی دل کسی سے لگا کر تو دیکھو

وفاؤں کی ہم سے توقع نہیں ہے

مگر ایک بار آزما کر تو دیکھو

زمانے کو اپنا بنا کر تو دیکھا

ہمیں بھی تم اپنا بنا کر تو دیکھو

خدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ

کہ ہیں آج ہم تم نہیں غیر کوئی

شب وصل بھی ہے حجاب اس قدر کیوں

ذرا رخ سے آنچل اٹھا کر تو دیکھو

جفائیں بہت کیں بہت ظلم ڈھائے

کبھی اک نگاہ کرم اس طرف بھی

ہمیشہ ہوئے دیکھ کر مجھ کو برہم

کسی دن ذرا مسکرا کر تو دیکھو

جو الفت میں ہر اک ستم ہے گوارا

یہ سب کچھ ہے پاس وفا تم سے ورنہ

ستاتے ہو دن رات جس طرح مجھ کو

کسی غیر کو یوں ستا کر تو دیکھو

اگرچہ کسی بات پر وہ خفا ہیں

تو اچھا یہی ہے تم اپنی سی کر لو

وہ مانے نہ مانے یہ مرضی ہےان کی

مگر ان کو پرنمؔ منا کر تو دیکھو

Comments
Welcome to Lyricf comments! Please keep conversations courteous and on-topic. To fosterproductive and respectful conversations, you may see comments from our Community Managers.
Sign up to post
Sort by
Show More Comments
Nusrat Fateh Ali Khan
  • country:Pakistan
  • Languages:Urdu, Punjabi, Hindi, English
  • Genre:Folk
  • Wiki:http://en.wikipedia.org/wiki/Nusrat_Fateh_Ali_Khan
Nusrat Fateh Ali Khan
Latest update
Copyright 2023-2025 - www.lyricf.com All Rights Reserved