current location : Lyricf.com
/
Songs
/
تم کون پیا [Tum kon piya] lyrics
تم کون پیا [Tum kon piya] lyrics
turnover time:2025-01-13 04:15:39
تم کون پیا [Tum kon piya] lyrics

بیچ بھنور میں ڈولے ناؤ

آر رہی نہ پار گئی

کچھ عشق کی موجیں لے ڈوبیں

کچھ ہجر کی آندھی مار گئی

تم جانے نہیں یہ درد میرا

یا جان کے بھی انجانے ہو

تم جانے نہیں یہ درد میرا

یا جان کے بھی انجانے ہو

اک پل یہ لگے اپنے ہو تم

اک پل یہ لگے بیگانے ہو

دل نہ یہ پہیلی بوجھ سکا

تم کون پیا

تم کون پیا

یہ بھید تم ہی اب کھولو ذرا

تم کون پیا

تم کون پیا

تم کون پیا

تم کون پیا

بن بولے جو تم کہتے ہو

بن بولے ہی وہ سن لوں میں

بھر کے تم کو ان آنکھوں میں

کچھ خواب نئے سے بن لوں میں

بن بولے جو تم کہتے ہو

بن بولے ہی وہ سن لوں میں

بھر کے تم کو ان آنکھوں میں

کچھ خواب نئے سے بن لوں میں

نہ اپنا آپ دکھائی دے

جو دیکھوں خود کو درپن میں

یہ میں ہوں یا پھر تم ہی ہو

من الجھا ہے اس الجھن میں

مجھے اپنے رنگ میں رنگ لیا

تم کون پیا

تم کون پیا

یہ بھید تم ہی اب کھولو ذرا

تم کون پیا

تم کون پیا

تم کون پیا

تم کون پیا

دل سے ہیں جُڑے یہ دل اپنے

کہنے کو کوئی رشتہ ہی نہیں

اس پاکیزہ پاکیزہ سے بندھن کو

دنیا میں کوئی سمجھا ہی نہیں

دل سے ہیں جُڑے یہ دل اپنے

کہنے کو کوئی رشتہ ہی نہیں

اس پاکیزہ پاکیزہ سے بندھن کو

دنیا میں کوئی سمجھا ہی نہیں

جب گھاؤ لگے کوئی تم کو

تو درد یہاں بھی ہوتا ہے

جب نم ہوں تمہاری یہ آنکھیں

تو دل یہ میرا بھی روتا ہے

تم نے بھی مگر یہ پوچھ لیا

تم کون پیا

تم کون پیا

یہ بھید تم ہی اب کھولو ذرا

تم کون پیا

تم کو ن پیا

تم کون پیا

تم کون پیا

Comments
Welcome to Lyricf comments! Please keep conversations courteous and on-topic. To fosterproductive and respectful conversations, you may see comments from our Community Managers.
Sign up to post
Sort by
Show More Comments
Rahat Fateh Ali Khan
  • country:Pakistan
  • Languages:Hindi, Urdu, Punjabi
  • Genre:Folk, Pop, Pop-Folk
  • Official site:http://www.rahatfatehalikhan.co/
  • Wiki:https://en.wikipedia.org/wiki/Rahat_Fateh_Ali_Khan
Rahat Fateh Ali Khan
Latest update
Copyright 2023-2025 - www.lyricf.com All Rights Reserved