جنوب کے پیڑ عجیب پھل جنتے ہیں
لہو پتوں پر، لہو جڑوں پر
سیاح بدن جھولتے جنوب کی ہوا میں
عجیب پھل لٹکتا ہے قامت پیڑوں سے
دیہاتی منظر دلیر جنوب کا
وہ ابلتی آنکھیں اور بل کھاتا چہرہ
مگنولیہ کی مہک، میٹھی و تازہ
اور یک دم پھر جلتے جسم کی بوُ
یہاں پھل ہے کووں کے لئے نوچنے کو
بارش کے جما ہونے کو، ہوا کے چوسنے کو
سورج کیلئے سڑنے کو، پیڑوں کیلئے گرانے کو
یہاں ایک عجیب و تلخ فصل