مجھے یاد ہے جب میں آپ سے پہلی دفعہ ملا
مجھے محسوس ہوا کہ خدا نے میری دعا سن لی ہے
ایک وہ جگہ تھی جس کے بارے میں میں ہمیشہ سوچا کرتا تھا
اور میں صرف وہاں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا تھا
وہ جگہ جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھی
وہ جگہ جو کسی دل نے کبھی نہیں سمجھی
میرے اندر عظیم احساس تھا
کہ ایک دن میں وہاں آپ کے ساتھ ہوں گا
اور اب جب کہ ہم کافی اچھا محسوس کر رہے ہیں
ان سب چیزوں کے بارے میں جن سے ہم گزرے
یہ جانتے ہوں کہ خدا بھی ہم سے خوش ہے
یہ خواب نہیں ہے، یہ بہت سچ ہے
ہر جگہ امن محسوس کر رہا ہوں
وہ چیزیں دیکھ رہا ہوں جن کا کبھی ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا
دریا کے بہنے کی آواز سن رہا ہوں
اور ہم جانتے ہیں کہ ہم ہمیشہ یہں ہوں گے
احساس ناقابلِ بیان ہے
یہ جانتے ہوں کہ یہ ہمارا انعام ہے
کیا آپ وہ مشکل وقت یاد ہے جس سے ہم گزرے؟
اور وہ دن جب ہم بحث کیا کرتے تھے
لیکن کوئی ایک چیز بھی ہم ہمارے مقصد سے نہ ہلا سکی
کیونکہ ہمارے ذہن میں ہمیشہ یہ بات تھی
وہ جگہ جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھی
وہ جگہ جو کسی دل نے کبھی نہیں سمجھی
وہ جگہ جس میں ہمیشہ رہنے کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے
اور سب سے بہترین، یہ صرف میں اور آپ ہیں
مجھے یاد ہے کہ ہم رات کو دعا کیا کرتے تھے
اور صرف اس کے بارے میں اکھٹے خواب دیکھا کرتے تھے
میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ میری زندگی میں ہیں
اور اب ہم ہمیشہ ان نعمتوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں
جنت وہ جگہ ہے جہاں ہم اب ہیں
جنت، خواب سچ ہو گیا
جنت، او! کیا احساس ہے
جنت، شکریہ اللہ!