current location : Lyricf.com
/
Songs
/
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے [Mujhe Dushman Ke Bachon Ko Parhana hai] lyrics
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے [Mujhe Dushman Ke Bachon Ko Parhana hai] lyrics
turnover time:2024-12-29 02:59:07
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے [Mujhe Dushman Ke Bachon Ko Parhana hai] lyrics

قلم کی جو جگہ تھی وہ وہی ہے

پر اُس کا نام تک باقی نہیں ہے

قلم کی نوک پہ نقطہ ہے کوئی

جو سچ ہو وہ بھلا جھکتا ہے کوئی؟

وہ جس بچپن نے تھوڑا اور جینا تھا

وہ جس نے ماں تمہارا خواب چھینا تھا

مجھے، ماں، اُس سے بدلہ لینے جانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے، ماں، اُس سے بدلہ لینے جانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

وہ کس کو سوچ کے سوتی نہیں ماں

کتابیں دیکھ کے روتی رہی ماں

ہے کس کی واپسی کی راہ تک تے

یہ دروازہ کھلا بابا کیوں رکھتے

وہ جو ساری ہی نظروں سے گرا تھا

نہ تھا انسان نہ جس کا خدا تھا

مجھے، ماں، اُس سے بدلہ لینے جانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے، ماں، اُس سے بدلہ لینے جانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

وہ ڈر کے سامنے ہن٘ستا گیا ہے

جو اپنا چھوڑ کر بستا گیا ہے

کہ اک کیسی کہانی لکھ گیا وہ

کتابوں میں نشانی رکھ گیا وہ

جو ماتھا چومنے والا لہو تھا

وہ جس نے خواب کا بھی خوں کیا تھا

مجھے، ماں، اُس سے بدلہ لینے جانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے، ماں، اُس سے بدلہ لینے جانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

Comments
Welcome to Lyricf comments! Please keep conversations courteous and on-topic. To fosterproductive and respectful conversations, you may see comments from our Community Managers.
Sign up to post
Sort by
Show More Comments
Ispr - Pakistan Armed Forces
  • Languages:Urdu
Ispr - Pakistan Armed Forces
Latest update
Copyright 2023-2024 - www.lyricf.com All Rights Reserved