یہ وطن تمہارا ہے
تم ہو پاسبان اسکے
یہ چمن تمہارا ہے
تم ہو نغماں خواں اسکے
اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمین کا ہر زرہ آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے بہر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جاگے رہگزر تمہارے ہیں
اس زمین کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارز پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ظبط کو اپنا میر کارواں جانو
وقت کے اند يہیر وں میں اپنا آپ پہچانو
یہ زمین مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
میر کارواں ہم ہیں
روح کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں ہیں، اصل داستاں تم ہو ... .
نفرتوں کے دروازے خد پے بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سر بلند ہی رکھنا
یہ وطن تمہارا ہے
تم ہو پاسبان اسکے